ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں سیلاب کی وارننگ

کرناٹک میں سیلاب کی وارننگ

Sat, 26 Jun 2021 12:46:23    S.O. News Service

یادگیر،26؍جون (ایس او نیوز؍یو این آئی) کرناٹک میں ندی پر بنے نارائن پور بسوا ساگر میں پانی بڑھنے کے سبب ضلع یادگیر میں کرشنا ندی کے کنارے والے علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

کرشنا بھاگیہ واٹر کارپوریشن لمیٹڈ (کے بی جے این ایل) نے جمعرات کو کہا کہ سُرپور تعلقہ کے نارائن پور باندھ سے 40000 کیوسیک سے زیادہ پانی چھوڑا جا رہا ہے۔

ادھر یادگیر ضلع انتظامیہ نے جمعرات کو کرشنا کے ساحلی علاقوں میں وارننگ جاری کی اور دیہی افراد سے کہا کہ وہ مچھلی پکڑنے یا کسی دوسری وجہ سے ندی میں نہ جائیں۔


Share: